world's oldest surgeon 102

روس کی سرجن نے 89 سال کی عمر میں کامیاب آپریشن کر کے نیا ریکارڈ بنا دیا

Want create site? Find Free WordPress Themes and plugins.

کیا آپ جانتے ہیں کہ روس میں ایک ایسی سرجن بھی ہیں جو کہ 89 سال کی عمر میں بھی مریضوں کا آپریشن کررہی ہیں۔
جی ہاں! آئیے آپ کو ملواتے ہیں ان حیرت انگیز بزرگ خاتون سے جن کا نام ’آلا الائےنیچنا لی وشکنا‘ ہے اور ان کا تعلق روس سے ہے۔ لی وشکنا کی عمر 89 سال ہے آلا الائےنیچنا لی وشکنا اس سال مئی میں 90 سال کی ہوجائیں گئی.

world-oldest-surgeon

مزید پڑھیے- دنیا کی پہلی برفانی لائبریری کا روس میں افتتاع کر دیا گیا۔

انہیں دنیا کی معمر ترین سرجن کا اعزاز حاصل ہے۔ اور وہ ماسکو کے قریب واقو ریازان نامی اسپتال میں ہرسال سینکڑوں آپریشن کرتی ہیں۔ اور مزے کی بات یہ ہے کہ 89 سال عمر ہونے کے باواجود آج تک ان کے ہاتھوں ایک بھی آپریشن غلط نہیں ہوا-

world-oldest-surgeon

لی وشکنا کا کیرئیر کہ بطور سرجن 67 سال پر محیط ہے -اس طویل عرصے میں انہوں نے دس ہزار سے زائد آپریشن کیے ہیں اور انہیں فخر ہے کہ اس تمام عرصے میں آج تک ایک بھی مریض ان کے ہاتھ تلے ہلاک نہیں ہوا۔
ویسے تو پوری دنیا کے قانون کے مطابق 60 سال کی عمر میں ہر کوئی ریٹائرمنٹ لینے اور آئیندہ کی زندگی سکون اور آرام سے گزارنے کو ترجیع دیتا وہی ان سے ریٹائرمنٹ کے بارے میں پوچھے جانے والے سوال میں انہوں نے کہا کے میرا ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے- لی وشکنا اس دنیا میں اکیلی ہیں اور اپنے فلیٹ میں معذور بھتیجے اور آٹھ بلیوں کے ہمراہ رہتی ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ میں اپنی جاب یعنی سرجری کے علاوہ بھی اپنے سارے کام خود کرتی ہوں ۔
لی وشکنا نے کہا کہ یہ صرف ایک پروفیشن نہیں بلکہ اندازِزندگی ہے اگر آپ کام نہیں کررہے تو پھر ایک سرجن زندہ ہی کیوں رہے- لی وشکنا نے کہا کہ میں آخری سانس تک اپنے اس نیک کام کو جا ری رکھوں گئی۔

Did you find apk for android? You can find new Free Android Games and apps.
loading...

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Parse error: syntax error, unexpected '*' in /home/infomild/tv47.pk/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 3