117

سردار علی مندراں والاکالاہور گانا آتے ہی سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا

Want create site? Find Free WordPress Themes and plugins.

سردار علی مندراں والانے اپنا نیا گانا “لاہور” لانچ کر دیا۔ لاہور گانا لانچ کرتے ہی سوشل میڈیا پے بے پنا مقبولیت حاصل کر گیا۔سوشل میڈیا پر اب تک اس گانے کو ہزاروں کی تعداد میں لوگ سن چکے ہیں۔ ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوئے سردار علی مندراں والانے بتایا کہ ان کو گانے گانے کا شوق بچپن سے ہی تھا لیکن اب انھوں نے گا نا شوقیہ نہیں بلکہ پیشے کے طور پر اپنایا ہے۔

سردار علی مندراں والا کا مزید کہنا تھا کہ جب انھوں نےگانا شروع کیا تو انھیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ خاندان میں بڑۓ بزرگ لعن طعن کرتے۔ ہر کوئی باتیں کرتا لیکن جب باقاعدہ طور پر گانا شروع کیا تو سارے میرا گانا سن کر خوش ہو گئے۔ اور نہ صرف خاندان بلکہ ہر گانا سننے والے سے بڑی حوصہ افزائی ملی۔
موجودہ دور میں پنجابی گائیکی کا پاکستان میں ایک بڑا نام ہے اور ان ناموں میں سے ایک بہت بڑا نام سردار علی مندراں والاکا بھی ہے جنہوں نے حال ہی میں گانا شروع کیا ہے۔ سردار علی کو پنجابی گائیکی میں عبور حاصل ہے
سردار علی مندراں والا کا مزید کہنا تھا کہ انڈین پنجابی سنگر ر گرداس مان ان کے بہترین رول ماڈل ہیں اور وہ ان کے بہت بڑے فین ہے یہ کہا جائے کہ ان کی پنجابی گائیکی ان کی وجہ سے ہی ہے۔

Did you find apk for android? You can find new Free Android Games and apps.
loading...

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں