Ronaldinho Confirms Pakistan visit 91

پاکستان میں آ رہا ہوں، برازیلین فٹبالر رونالڈینیو نے پاکستان آنے کی تصدیق کر دی۔

کراچی (ٹی وی 47 آن لائن ) معروف برازیلین فٹ بالر رونالڈینیو کی پاکستان آمد سے متعلق خبریں گزشتہ چند دنوں سے گردش میں تھی ۔ جس کی رونالڈینیو نے خود تصدیق کر دی ۔اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستانی پرچم ہاتھ میں لیے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا ہے۔
2 بار فیفا پلیئر آف دی ائیر کا ایوارڈ حاصل کرنے والے رونالڈینیو نے اپنی پاکستان آمد کی تصدیق اپنی سوشل میڈیا کے اکائونٹ ٹوئیٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستانی پرچم تھامے کہا کہ
”پاکستان!!! میں آ رہا ہوں۔“
واضع رہے کہ برازیل سے تعلق رکھنے والے فٹ بال سپر اسٹار 36 سالہ رونالڈینو کی وجہ شہرت 2002 میں ان کی ٹیم کی ورلڈ کپ میں فتح ہے‘ رونالڈینو اسپین کے کلب بارسلوناکے ایمبیسڈر ہیں۔ انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہر کرتے ہوئے دو بار فیفا کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا ہے۔

مزید پڑھیے ۔ رواں سال2017 میں کون کون سی ٹیمیں پاکستان آنے کے لیئے تیار ہیں

تاہم ابھی تک رونالڈینیو کی پاکستان آمد اور میچ کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم یہ واضح ہو چکا ہے کہ رونالڈینیو دیگر معروف بین الاقوامی فٹ بالرز کے ہمراہ لیئر لیگ کا افتتاحی میچ کھیلنے کیلئے پاکستان آ رہے ہیں۔ بین الاقوامی فٹ بالرز کے اس دورے سے نا صرف پاکستان میں فٹ بال کو فروغ ملے گا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل کھیلوں کی بھی پاکستان میں بحالی اور فروغ ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں