PSL3 final to be held in Karachi 92

پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی میں ہوگا۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان

Want create site? Find Free WordPress Themes and plugins.

لاہور (ٹی وی 47 آن لائن) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے کہا کہ پی ایس ایل ٹو کا فائنل لاہور میں ہوا جو کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے بہت اچھا اقدام تھا۔ پی ایس ایل ٹو کا فائنل لاہور میں ہونے کے بعد اب پاکستان میں انڑنیشنل کھیل کے دروازے جلد کھلنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے دوسرے ممالک کو بھی پتہ چل گیا ہے کہ ہماری سیکیورٹی فورسز کیسی ہیں، اور پاکستان کے حا لات اب ٹھیک ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیے- رواں سال2017 میں کون کون سی ٹیمیں پاکستان آنے کے لیئے تیار ہیں۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے مزید یہ کہا کہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل کراچی میں کروایا جائے گا۔ اور کوشش ہو گی کہ پی ایس ایل کا چوتھا ایڈیشن پاکستان میں ہی کروایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 2019 میں پی ایس ایل کا چوتھا ایڈیشن پاکستان میں کروانے کی پوری کوشش کریں گئے۔ جبکہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل کراچی میں ہی ہوگا۔

Did you find apk for android? You can find new Free Android Games and apps.
loading...

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Parse error: syntax error, unexpected '*' in /home/infomild/tv47.pk/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 3