Nokia 3310 re-launch 97

نوکیا نے 17 سال بعد دوبارہ نوکیا 3310 متعارف کروادیا

Want create site? Find Free WordPress Themes and plugins.

بارسلونا(مانیٹرنگ ڈسک) مشہورِ زمانہ فون نوکیا 3310 سے مشہور ہونے والی کمپنی نوکیا نے 17 سال بعد پھر سے نئی خوبیوں کے ساتھ دوبارہ نوکیا 3310 فون متعارف کروادیا ۔ آج سے 17 سال پہلے نوکیا نے جب 3310 فون متعارف کروایا تو اس کو بہت پزیرائی ملی تھی۔ اور اس دور کا دنیا کا سب سے زیادہ استعمال ہونے کا اعزاز بھی اسی نوکیا 3310 کے پاس تھا۔ دنیا کا مشہورترین فون کہلائے جانے والے نوکیا 3310 کے تقریباً 12 کروڑ ساٹھ لاکھ موبائلز 2005 تک فروخت ہو چکے تھے جس کے بعد اس فون کو نوکیا کمپنی نے بنانا ختم کر دیا تھا۔ اس فون کے ساتھ ہر انسان کی ماضی کی خوشگوار یادگاریں جڑی ہوئی ہیں۔

Nokia 3310 re-launch

چند تبدیلیوں کے ساتھ اس فون کو دوبارہ مارکیٹ میں فروخت کیلیے پیش کردیا گیا ہے۔ باقی وہی خوبیاں رکھی گئی ہیں جو اس موبائل کی پہچان تھیں۔بارسلونا میں جاری موبائل ورلڈ کانگریس ٹیکنیکل شو کے دوران مشہور زمانہ فون نوکیا 3310 کو نوکیا نے 17 سال بعد دوبارہ متعارف کروادیا ہے۔

مزید پڑھیے- آدمی نے دنیا کی سب سے اونچی عمارت سے آئی فون 7 پھینک کر سب کو حیران کر دیا۔

نیا نوکیا 3310 مکمل طور پر فیچر موبائل ہے جس میں ایس 30 آپریٹنگ سسٹم ہے اور اس میں 2.5 جی انٹرنیٹ استعمال کرسکتے ہیں جب کہ نیو نوکیا 3310 موبائل میں 2 میگا پگسلز کا کیمرا آپشن بھی دیا گیا ہے۔
اس نئے فون کی بیٹری ٹائمنگ 22 گھنٹے ٹاک ٹائم بتائی جارہی ہے۔ نوکیا 3310 تین مختلف رنگوں لال، پیلے اور نیلے رنگ میں دستیاب ہوگا، اس فون کی تعارفی قیمت 51 ڈالر متعین کی گئی ہے۔ جو کہ پاکستانی 5200روپےبنتے ہیں میں فروخت ہو گا۔

Did you find apk for android? You can find new Free Android Games and apps.
loading...

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Parse error: syntax error, unexpected '*' in /home/infomild/tv47.pk/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 3