Iran lifts ban on import of Pakistani Kinnow 94

ایران نے پاکستانی کینو کی درآمد پر عائد پابندی عارضی طور پر ختم کردی

Want create site? Find Free WordPress Themes and plugins.

اسلام آباد (ٹی وی 47 آن لائن) ایران نے پاکستانی کینو کی درآمد پر عائد پابندی عارضی طور پر 21روز کے لیے ختم کردی، جو کہ گزشتہ 6سال سے پاکستانی کینو پر پابندی تھی۔ ایران میں موجود پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے وفاقی وزارت تجارت کو مطلع کر دیا گیا ہے۔
ایران نے پاکستان سے کینو کی درآمد پر عائد پابندی عارضی طور پر 21روز کے لیے ختم کردی ہے، ایرانی حکام کے مطابق پاکستانی کینو صرف زمینی راستے سے ایرانی صوبے سیستان وبلوچستان کی منڈیوں کے لیے درآمد کیا جائے گا ایران میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے وفاقی وزارت تجارت کو مطلع کیا گیا ہے کہ ایرانی حکام نے پاکستان سے کینو کی مشروط درآمد کی اجازت دے دی ہے۔

مزید پڑھیے- بیرون ملک پاکستانیوں نے7ماہ میں11 ارب ڈالرکی ترسیلات بھجوائیں۔

پاکستان فروٹ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ چیئرمین وحید احمد نے کہا ہے کہ ایرانی حکام کی جانب سے پاکستانی کینو پر گزشتہ 6سال سے پابندی عائد ہے۔جبکہ اس کے برعکس ایرانی پھل اور دیگر مصنوعات پاکستانی منڈیوں میں قانونی اور غیرقانونی دونوں طریقوں سے بھرپور مقدار میں لائی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو یہ پابندی ختم کر دینی چاہیے جس سے دونوں ممالک میں تجارت کو فروغ ملےگا۔

Did you find apk for android? You can find new Free Android Games and apps.
loading...

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Parse error: syntax error, unexpected '*' in /home/infomild/tv47.pk/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 3