international teams will visit in pakistan 149

رواں سال2017 میں کون کون سی ٹیمیں پاکستان آنے کے لیئے تیار ہیں – چیئرمین پی سی بی

Want create site? Find Free WordPress Themes and plugins.

دبئی( ٹی وی 47 آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہر یار خان نے کہا ہے کہ زمبابوے اور سری لنکا کی ٹیمیں کرکٹ کھیلنے کے لیے پاکستان آنے کو تیار ہیں جبکہ جنوبی افریقہ سے بات چل رہی ہے۔انہوں نے مزید یہ کہا کہ دیگر چندممالک کے بورڈ ز کی سیکورٹی ٹیمیں پاکستان آنے کے لیئے تیار ہیں جس میں سے جنوبی افریقہ کی سیکورٹی ٹیم جلد پاکستان آرہی ہے۔
چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا کے اب پاکستان کے حالات بہت بہتر ہیں ۔ اور بہت سے ممالک کی ٹیمیں پاکستان آنے کے لیئے تیار ہیں۔ واضع رہے کے 2009 میں سری لنکا ٹیم پر حملے کے بعد کوئی بھی ٹیم پاکستان آنے کو تیار نہیں تھی۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے مزید یہ کہا کہ اس سال سب سےپہلے کہ زمبابوے ،سری لنکا، نیپال ،یو اے ای اور افغانستان کا بلایا جائے گا جو کہ پاکستان میں کھیلنے کے لیئے تیار ہیں۔ اس کے بعد پھر بڑی ٹیموں کو بلایا جائے گا ۔ شہریار خان نے کہا 2017 پاکستان میں انٹرنیشل کرکٹ کی بہالی کا سال ہے۔ اور انشاءاللہ بہت جلد ایک بار پھر ہمارے ملک پاکستان میں انٹرنیشل کرکٹ بحال ہو جائے گی۔

Did you find apk for android? You can find new Free Android Games and apps.
loading...

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Parse error: syntax error, unexpected '*' in /home/infomild/tv47.pk/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 3