Hum Sub Ka Pakistan 132

آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کا نیا ملی نغمہ جاری کردیا

راولپنڈی : آئی ایس پی آر نےہر سال کی طرح اس سال بھی یوم پاکستان پر ایک نیا ملی نغمہ ’’ہم سب کا پاکستان‘‘ جاری کردیا ہے جسے معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے گایا ہے۔
نغمے کے آغاز میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم پاکستان کے موقع پر کی جانے والی تقریر کا کچھ حصہ بھی شامل کیا گیا ہے۔جس نے نغمے کو چار چاند لگا دیے ہیں۔
اس ملی نغمے میں چاروں صوبوں کے وزیراعلی ، وزیراعظم آزاد کشمیر اور دیگر اعلی فوجی افسران کے بیانات بھی شامل کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں