How Does Air Pollution Affect Cyclists 103

آلودہ شہروں میں سائیکل چلانا جان لیوا نقصانات کا سبب

Want create site? Find Free WordPress Themes and plugins.

اسلام آباد (ٹی وی 47 آن لائن) ویسے تو سائیکل چلانا صحت کے لیے نہایت مفید اور اہم ورزش ہے۔ یہ ورزش جسم کے تمام حصوں یعنی پٹھوں اور اعضا کو حرکت میں لا کر انہیں فعال کرتی ہے۔ اگر اس عادت کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں تو گاڑیوں کے دھویں سے پیدا ہونے والی ماحولیاتی آلودگی کو بھی کم کیا جاسکتا ہے۔
لیکن ماہرین کی رپورٹ تو کچھ اور ہی کہہ رہی ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ اگر آپ کسی آلودہ شہر میں رہتے ہیں، تو وہاں پر سائیکلنگ کرنا صحت کے لیے فائدے کے بجائے نقصان دہ قرار دیا گیا ہے۔
عالمی اداروں کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق آلودہ شہروں میں سائیکل چلانا کہیں زیادہ خطرناک ہے۔

How Does Air Pollution Affect Cyclists

رپورٹ میں بھارت کے شہر الہٰ آباد اور ایران کے شہر زبول کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ ان شہروں میں صرف آدھہ گھنٹہ سائیکل چلانا تنفس اور سانس کے مختلف مسائل پیدا کرسکتا ہے اور یہ بیماریاں ساری زندگی ساتھ رہ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیے- کافی پینے کے چند اہم فائدے اور نقصانات

ماہرین کا کہنا ہے کہ آلودہ فضا میں موجود ذرات سانس کے ساتھ جسم کے اندر جا کر بے شمار بیماریوں کا سبب بنتے ہیں جو بعض اوقات جان لیوا بھی ثابت ہوسکتی ہیں۔ ان بیماریوں میں سانس کی بیماریاں، نمونیہ، امراض قلب، فالج اور بعض اقسام کے کینسر شامل ہیں۔

Did you find apk for android? You can find new Free Android Games and apps.
loading...

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Parse error: syntax error, unexpected '*' in /home/infomild/tv47.pk/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 3