Facebook will find terrorists 98

مارک زکر برگ نےفیس بک پر دہشت گردی کو کم کرنے کے لیے اپنی مصنوعی انٹیلی جنس بنانے کا اعلان کر دیا۔

Want create site? Find Free WordPress Themes and plugins.

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈسک) فیس بک پر دن بدن بڑھتی ہوئی دہشت گردی کو کم کرنے کے لئے مارک زکر برگ بھی میدان میں آگئے۔ مشہور ویب سائٹ فیس بک Facebookکے مالک مارک زکر برگ نے نےفیس بک پر دہشت گردی کو کم کرنے کے لیے اپنی مصنوعی انٹیلی جنس بنانے کا اعلان کیا۔
مارک زکر برگ نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ فیس بک Facebook پرغیر مواری مواد کو روکنے کے لیے مصنوعی انٹیلی جنس (اے آئی) بنا نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مارک زکر برگ نے مزید یہ کہا کہ مصنوعی انٹیلی جنس (اے آئی) فیس بک پر شائع ہونے والے مواد کے خلاف کڑی نظر رکھے گی۔ جس سے فیس بک پر شائع کیے جانے والے غیر اخلاقی اور دہشت گردی سے متعلق پوسٹوں پر مکمل گرفت حاصل کر لی جائے گی۔

مزید پڑھیے- وٹس ایپ نے نیا سیکورٹی فیچر متعارف کروادیا

مارک زکر برگ نے مزید یہ کہا کہ ہم ماہرین اور انتظامیہ سے مل کر ایک نیا نظام لا رہے ہیں جس سے دہشت گردی سے متعلق تمام مواد پر کڑی نظر رکھی جائے گی اور اُس مواد کو بھی ڈھونڈا جاسکے گا جسے کوئی انسان تلاش نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے لیے ہم سب کو مل کر کوشش کرنی چاہیے ۔

Did you find apk for android? You can find new Free Android Games and apps.
loading...

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Parse error: syntax error, unexpected '*' in /home/infomild/tv47.pk/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 3