Every Pakistani owes over Rs 1 lac 129

پاکستان کا ہر شہری ایک لاکھ پندرہ ہزار روپے کا مقروض

Want create site? Find Free WordPress Themes and plugins.

اسلام آباد (ٹی وی 47 آن لائن) کیا آپ جانتے ہیں آپ پر مجموعی کتنا قرض ہے۔ اگر نہیں تو آئیں ہم آپ کو بتاتے ہیں کے پاکستان کا ہر شحص کتنا مقروض ہے۔ پاکستان کی مجموعی قرضوں کی تعداد دو سو تیس کھرب سے بھی زائد ہوگئی ہے۔ جس کے مطابق پاکستان کا ہر شہری ایک لاکھ پندرہ ہزار روپے کا مقروض ہے۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2016 کے اختتام پر پاکستان کے قرضوں کا حجم دو سو تیس کھرب روپے سے زائد ہوگیا ہے جو کہ گزشتہ سال سے دس فیصد زائد ہے۔اعداد وشمار کے اس وقت ملک پر واجب الادا بیرونی قرضوں کا حجم اٹھترکھرب روپے ہے، پاکستان کے قرضوں کا حجم مجموعی قومی آمدن کا انہترفیصد ہے۔

مزید پڑھیے- چین کے سینئر ریسرچ فلیو نے CPEC کے متعلق نیا انقشاف کر دیا

قرضوں سے متعلق کانفرنس میں ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا کہ صورتحال یہی رہی تو بہت جلد پاکستان دوبارہ آئی ایم ایف کے شکنجے میں پھنس جائے گا۔، ماہر معاشیات علی سلمان کا کہنا ہے حکومتی قرضوں اور شہ خرچیوں نے ہر پاکستانی کو مقروض کر دیا۔

Did you find apk for android? You can find new Free Android Games and apps.
loading...

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Parse error: syntax error, unexpected '*' in /home/infomild/tv47.pk/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 3