complete information of dengue in urdu 57

گرمیوں کے موسم میں مچھروں سے کیسے حفاظت کریں

Want create site? Find Free WordPress Themes and plugins.

اسلام آباد (ٹی وی 47 آن لائن)گرمیوں کے موسم میں ہمیں سب سے زیادہ مسئلہ مچھروں سے ہی رہتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر سال تقریبا 10 ہزار سے زاہد لوگ ڈینگی و ملیریا جیسے جان لیوا امراض سے متاثر ہوتے ہیں۔

طبی و سائنسی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈینگی و ملیریا جیسے جان لیوا امراض سے بچاؤ کے لیے ضروری ہے کہ مچھروں کی افزائش روکی جائے۔مچھروں کے سیزن میں ان سے بچنے کے لیے سخت احتیاط کرنی پڑتی ہے۔ خاص طور پر اگر گھر میں چھوٹے بچے موجود ہیں تو انہیں مچھروں سے بچانا ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔
ہم آپ کو کچھ ایسے طریقے بتارہے ہیں جنہیں اپنا کر آپ خود کو اور اپنے اہل خانہ کو مچھروں کے کاٹے سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

complete information of dengue in urdu

ہلکے رنگوں کا استعمال
گہرے یا سیاہ رنگ کے کپڑے مچھروں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔ سائنسی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہلکے رنگ کے کپڑے پہن کے مچھروں کو اپنے سے دور رکھا جا سکتا ہے۔
لمبے آستین پہننا
مچھر کھلے بازوؤں کو سب سے پہلے نشانہ بناتے ہیں۔ اگر آپ ان کے کاٹے سے بچنا چاہتے ہیں تو لمبی آستینوں کا استعمال کریں۔
کھڑے پانی سے حفاظت
اپنے گھر میں، یا گھر کے آس پاس کھڑے پانی کو کھڑا ہونے سے روکیں۔ یہ مچھروں کی افزائش کا سب سے موزوں مقام ہے۔ گھر میں ذخیرہ کیے گئے پانی کو ڈھانپ کر رکھیں۔
باہر نکلنے سے گریز
گرمیوں کا موسم جو کے مچھروں کا سیزن ہو تا ہے۔ مچھروں کےسیزن میں اندھیرا یعنی رات کے وقت گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔ یہ وقت مچھروں کے حملے کا ہوتا ہے۔
مزید پڑھیے- کافی پینے کے چند اہم فائدے اور نقصانات
ہوا کی آمد و رفت میں اضافہ
گھر کو ہوا دار بنائیں تاکہ ہوا کی آمد و رفت میں آسانی ہو۔ دن کے وقت کھڑکیاں کھلی رکھیں، پردے ہٹا دیں، تاکہ دھوپ اندر آسکے۔ بند جگہوں پر مچھر گھس آئیں تو انہیں باہر نکالنا مشکل ہوجاتا ہے۔
گھر کو ڈھانپ کر رکھیں
گھر کے دروازوں اور کھڑکیوں کو جالی نما چیز یا جالی نما کپڑوں سے ڈھانپ کر رکھیں۔

Did you find apk for android? You can find new Free Android Games and apps.
loading...

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Parse error: syntax error, unexpected '*' in /home/infomild/tv47.pk/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 3