coffee ke fayde aur nuksan 105

کافی پینے کے چند اہم فائدے اور نقصانات

Want create site? Find Free WordPress Themes and plugins.

(ٹی وی 47 Healthآن لائن) ویسے تو ہم روزمرہ زندگی میں کافی کا استعمال بہت کرتے ہیں – جب یورپ سے کافی کو متعارف کروایا گیا تو اس کے بارے میں کئی تنازعات پیدا ہوگئے بہت سےمعالجین لوگوں نے کافی کو زہر کروادیا ۔ جب کہ کچھ نے کہا کے کافی پینا بہت فائدے مند ہے۔ اور یہ بات سچ ہے کہ کافی کے بہت سے فائدے بھی ہیں اور بہت سے نقصان بھی۔ کافی کے نقصان اور فائدے کچھ مندرجہ درج ہیں۔
کافی اس صورت میں زہر سے بھی زیادہ خطرناک ہے جب مقدار سے زیادہ کسی جاندار انسانوں یا پھر جانوروں کو دی جائے۔ چھوٹے بچوں کے جسم میں بھی یہ زہر کی طرح اثر کرتی ہے۔ اگر اگر بالغ افراد اسے مناسب مقدار میں پییں تو پھر یہ زہریلی نہیں ہوتی ۔
کافی کے بیجوں میں کیفین نامی ایک جزو پایاجاتا ہے ، جس کی مقدار ایک فیصد ہے ۔ یہ ہمیشہ تیزاب کے ساتھ مل کرمرکب بناتا ہے ۔ بیشترلوگوں کاخیال ہے کہ کافی انسانی جسم پر جو اثر ڈالتی ہے ۔ کافی کی خوشبوبھی ہمارے جسم کے مختلف اعضا میں تحریک اور ہیجان پیدا کرتی ہے ۔ دماغ کے اندر خون کی رگیں پھول کرزیادہ چوڑی ہوجاتی ہیں، جس کی وجہ سے دماغ میں دوران خون تیز ہوجاتا ہے ، اس طرح دماغی تھکن کافی حد تک دور ہوجاتی ہے اور انسان تازگی محسوس کرنے لگتا ہے
کافی دن کے مختلف اوقات میں پینے سے ہمارے جسم پر مختلف اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر صبح کے وقت کافی پینے سے گردوں پر اچھا اثر پڑتا ہے اور جسم کے فاسد مادے باہر نکال پھینکنے میں مدد ملتی ہے ، جورات بھر جمع ہوتے رہتے ہیں ۔ دوپہر کے کھانے کے بعد کافی پینے سے معدے کے غدود پر مثبت اثرات پڑتے ہیں اور ہاضمہ زیادہ بہتر ہوجاتا ہے ۔ شام کے وقت کافی پینے سے پٹھوں پر اچھا اثر پڑتا ہے اور ہماری تھکن دور ہوجاتی ہے ۔ رات کے وقت کافی پینے سے ذہن اور تخیل کوجلا ملتی ہے ۔

Did you find apk for android? You can find new Free Android Games and apps.
loading...

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Parse error: syntax error, unexpected '*' in /home/infomild/tv47.pk/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 3