Benefits of Oatmeal 117

روزانہ دلیہ کھاہیں اور دل کی بیماری سے جان چھڑوائیں

Want create site? Find Free WordPress Themes and plugins.

اسلام آباد (ٹی وی 47 آن لائن) ویسے تو دلیہ ہم اپنی روزمرہ زندگی میں تھوڑا بہت استعمال کرتےرہتے ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ دلیہ کتنا فائدہ مند ہے اور اس کے کتنے فوائد ہیں، دلیہ ایک صحت بخش اور ہلکی پھلکی غذا ہے جوانسانی جسم کو بھرپور توانائی دیتی ہے اور اس کو چاک و چوبند رکھتی ہے۔
حا لیہ ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق دلیہ امراض قلب کا خطرہ کم کرتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ناشتے میں دلیے کا استعمال ایک بہترین غذا کا استعمال ہے۔ صرف ناشتے میں ہی نہیں، بلکہ دن کے کسی بھی حصے میں دلیہ کا استعمال آپ کے لیے یکساں مفید ہے۔

Benefits of Oatmeal

غذائیت سے بھرپور دلیہ آپ کو سارا دن چاک و چوبند اور توانا رکھے گا اور آپ ایک صحت مند دن گزاریں گے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مختلف اقسام کے فلیورڈ سیریلز میں مصنوعی مٹھاس ڈالی جاتی ہے جو موٹاپے سمیت کئی بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے۔اگر ان کی جگہ سادے دلیہ کا استعمال کیا جائے جو کے جسم کے لیے بہترین غذا ہے۔

مزید پڑھیے- کافی پینے کے چند اہم فائدے اور نقصانات

ماہرین طب کا کہنا ہے کہ دلیے کے بے شمار فوائد ہیں جن میں سے چند مندرجہ ذیل ہیں۔
قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے۔
دلیہ کولیسٹرول میں کمی کرتا ہے۔
امراض قلب کے خطرے کو کم کرتا ہے۔
خون میں شوگر کی سطح کو معمول کے مطابق رکھ کر ذیابیطس کا خطرہ کم کرتا ہے۔
بچوں کو استھما سے بچاتا ہے۔

Did you find apk for android? You can find new Free Android Games and apps.
loading...

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Parse error: syntax error, unexpected '*' in /home/infomild/tv47.pk/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 3